سینیٹ نے سمندر پاکستانیوں کی جائیدادوں کے تحفظ سے متعلق خصوصی بل متفقہ طور پر منظور کرلیا

سینیٹ نے سمندر پاکستانیوں کی جائیدادوں کے تحفظ سے متعلق خصوصی بل متفقہ طور پر منظور کرلیا

(ویب ڈیسک ) سینیٹ نے سمندر پاکستانیوں کی جائیدادوں کے تحفظ سے متعلق خصوصی بل متفقہ طور پر منظور کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق خصوصی عدالتوں کے قیام و بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جائیدادیں بل 2024 ، وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ بل کے تحت بیرون ملک پاکستانیوں کی غیر منقولہ جائیدادوں سے متعلق درخواستوں کے فیصلے خصوصی عدالتوں میں ہونگے۔نئے قانون کے تحت خصوصی عدالتیں قائم ہونگی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ  بیرون ملک مقیم پاکستانی ویڈیو لنک کے ذریعے بھی اپنا موقف پیش کر سکیں گے۔

اپوزیشن کے سینیٹر علی ظفر سمیت حکومتی اور اپوزیشن ارکان سینیٹ نے بل کی مکمل حمایت کی۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ   یہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا سب سے بڑا مطالبہ تھا۔

سینیٹر عرفان صدیقی  کا کہنا ہے کہ  بیرون ملک پاکستانی ہمارا قیمتی  سرمایہ ہیں۔بیرون ملک پاکستانی ہمیں ہر سال اربوں ڈالر کا زرمبادلہ بھجواتے ہیں۔

Watch Live Public News