(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں 26ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا ہے، اجلاس میں 26ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دئیے جانے کا امکان ہے۔
دوسری جانب پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہو گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمان کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس کل 12:30 بجے دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔ خصوصی کمیٹی اجلاس میں آج بھی آئینی ترمیمی مسودے پر اتفاقِ رائے نہ کیا جا سکا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے اراکین نے شرکت نہیں کی۔