ویب ڈیسک: (علی زیدی) رواں سال حج سیزن کے پہلے ہی روز بجلی کے استعمال کا نیا ریکارڈ قائم کردیا گیا ہے۔ مکہ مکرمہ میں آج 5361 میگا واٹ بجلی کا لوڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جو کہ گزشتہ سال کے 4451 میگاواٹ سے 20 فیصد زیادہ ہے۔ اس لیے اس مقدار کو حج کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ مانا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقدس مقامات میں سعودی بجلی کمپنی کے آپریشن سینٹر نے مکہ مکرمہ، منیٰ، عرفات اور مزدلفہ میں تمام حج مقامات پر برقی خدمات کے نظام کو فعال کیا ہے۔ اس سال 1445 ہجری کے حج کے موسم میں مجاز حکام کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ بجلی کی سپلائی یقینی بنائی جا رہی ہے۔
کمپنی کا باصلاحیت عملہ برقی خدمات کے کام کی اعلی سطح پرنگرانی کرتا ہے اور سروس کو متاثر کرنے والی کسی بھی ہنگامی صورتحال کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ ہنگامی دیکھ بھال کے کام کے علاوہ عملہ کسی بھی ضرورت سے زیادہ بوجھ کو برداشت کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
اس حوالے سے یونیفائیڈ سکیورٹی آپریشن سینٹر 933 ہیلپ لائن کے ذریعے رپورٹیں وصول کی جائیں گی۔
مرکز کے کاموں میں برقی نیٹ ورک کا انتظام، بوجھ کی نگرانی، سروس کی فراہمی کو یقینی بنانا، اس کی ریمورٹ کنٹرول سےنگرانی اور کنٹرول کرنا، یا مختلف مقدس مقامات پر تقسیم کیے گئے خصوصی انسانی عملےکے ذریعے تکنیکی مداخلت کے ذریعے کسی بھی مسئلے کا حل نکالنا ہے۔
اس سال حج کے سیزن کے دوران مرکزنے مقدس مقامات کے پورے علاقے پر لاگو جدید ریموٹ کنٹرول ٹیکنالوجیز متعارف کرائی ہیں۔