امبانیز کی لگژری کروز پری ویڈنگ پارٹی کی آفیشل تصاویر منظرِ عام پر

امبانیز کی لگژری کروز پری ویڈنگ پارٹی کی آفیشل تصاویر منظرِ عام پر
کیپشن: امبانیز کی لگژری کروز پری ویڈنگ پارٹی کی آفیشل تصاویر منظرِ عام پر

ویب ڈیسک: اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی لگژری کروز پر ہونے والی عالیشان پری ویڈنگ پارٹی اب تک چرچوں میں ہے اور اب اس کی آفیشل تصاویر بھی سامنے آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق رادھیکا اور اننت امبانی 12 جولائی 2024 کو ممبئی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں جن کی شادی سے قبل منعقدہ شاندار پارٹیز نے نہ صرف ملکی بلکہ غیر ملکی میڈیا کی بھی توجہ حاصل کرلی۔

حال ہی میں انہوں نے اٹلی سے ایک لگژری کروز پر جشن مناتے ہوئے فرانس کا سفر کیا جس میں جوڑے کے دوست احباب کے علاوہ کئی بالی وڈ سپر اسٹارز نے شرکت کی اور ایک رات امریکی گلوکارہ کیٹی پیری نے بھی پرفارم کیا۔

اگرچہ ان تقریبات میں شرکت کرنے والے متعدد  بالی  وڈ اسٹارز نے اپنے ذاتی سیر سپاٹوں کی تصاویر اپنے سوشل میڈیا کا حصہ بنائیں۔ تاہم رادھیکا مرچنٹ کی ڈزنی پرنسز کے لباس والی تصویر کے علاوہ اس پارٹی میں شریک امبانی خاندان اور دیگر افراد کی اب تک کوئی خصوصی تصاویر دیکھنے کو نہیں ملی تھیں۔

 البتہ اب رادھیکا نے ایک معروف فیشن میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے کئی تصاویر کے ساتھ چار دن کی تقریبات کے دوران ہونے والی تمام تفصیلات کا انکشاف کیا۔

رادھیکا نے کہا کہ 'یہ ان لوگوں کے لیے ایک ٹریٹ تھی جنہوں نے مختلف طریقوں سے ہماری زندگی میں حصہ ڈالا ہے'۔

ان کا کہنا تھا کہ  چونکہ دنیا کے مختلف حصوں میں رہنے والے رادھیکا اور اننت کے خاندان کے بہت سے افراد دوری کی وجہ سے جام نگر کی تقریبات میں شرکت نہیں کر سکے، اس لیے جوڑے نے اپنی دوسری پری ویڈنگ پارٹی کے لیے یورپ کا رخ کیا۔

رادھیکا مرچنٹ نے میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کے ساتھ تقریبات کی جو تصاویر شیئر کیں ان میں اننیا پانڈے، شنایا کپور، کرشمہ کپور، منیش ملہوترا، کرن جوہر، پونیت ملہوترا، اوری، اور جھانوی کپور کے ساتھ ان کے مبینہ بوائے فرینڈ شیکھر پہاڑیا شامل تھے۔

 رادھیکا نے اپنے انٹرویو میں ان تمام لباسوں کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا جو انہوں نے چار روزہ تقریبات کے دوران مختلف سرگرمیوں کے لیے پہنے تھے۔

جلد دلہن بننے والی رادھیکا نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ان تقریبات کے بعد اگلے چند ہفتوں میں پوجا کے متعدد فنکشنز کے ساتھ ساتھ روایتی سنگیت کی تقریب بھی منعقد کی جائے گی۔ 

Watch Live Public News