(ویب ڈیسک ) سندھ حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ میں تنخواہوں میں 22 سے 30 فیصد اضافے کا فیصلہ کرلیا۔
سندھ کے سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری ، سندھ حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ میں تنخواہوں میں 22 سے 30 فیصد اضافے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
گریڈ 1 سے 16 تک ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد تک اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ گریڈ 17 سے زائد والے ملازمین کی تنخواہ میں 22 فیصد تک اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں 15 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ کم از کم اجرت 37 ہزار مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔