جوڈیشری سے متعلق پنجاب اسمبلی کے بجٹ کی تفصیلات سامنے آ گئیں

جوڈیشری سے متعلق پنجاب اسمبلی کے بجٹ کی تفصیلات سامنے آ گئیں

ویب ڈیسک: پنجاب بجٹ 2024-25 میں جوڈیشری سے متعلق پنجاب اسمبلی میں پیش کئے جانے والے بجٹ کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے موجودہ بجٹ میں لاہور ہائیکورٹ کیلئے 34 ارب روپے مختص کر دیئے، سپیشل کورٹس کیلئے 40 کروڑ روپے مختص کر دیئے، سول کورٹس کیلئے 19 ارب روپے مختص کئے، سیشن کورٹ کیلئے 14 ارب روپے مختص کئے اور سمال کاز کورٹس کیلئے 10 کروڑ روپے مختص کئے گئے۔

اس کے علاوہ پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کیلئے 4 ارب 41 کروڑ روپے اور محکمہ قانون اور پارلیمانی امور کیلئے 4 ارب روپے مختص کئے، لاہور ہائیکورٹ کے ججوں کو بلا سود قرضوں کے اجراء کیلئے 1 ارب روپے مختص کئے جبکہ پنجاب سروس ٹربیونل کیلئے 1 ارب 75 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

Watch Live Public News