بڑی عید سے پہلےبجلی کے فی یونٹ میں اچانک بڑا اضافہ

بڑی عید سے پہلےبجلی کے فی یونٹ میں اچانک بڑا اضافہ
کیپشن: Electricity
سورس: web desk

(ویب ڈیسک) نیپرا نے بجلی کے فی یونٹ قیمت میں 5 روپے 72 پیسے اضافہ کردیا، نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی منظوری دے دی ۔

تفصیلات کے مطابق بنیادی ٹیرف میں اضافے کی منظوری آئندہ مالی سال کے لیے دی گئی ، نیپرا نےبجلی کے ٹیرف میں اضافے کافیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا،قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھیج دیا گیا۔

نیپرا حکام کے مطابق قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آئندہ مالی سال سے ہو گا، اضافہ کا اطلاق یکم جولائی2024 سے کرنے کا فیصلہ ہے، بجلی کااوسط بنیادی ٹیرف 35.50 روپے فی یونٹ ہوجائےگا، اس سے قبل بجلی کا اوسط بنیادی ٹیرف 29.78 روپے تھا۔
بجلی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ وفاقی کابینہ نے کرنا ہے،اضافہ ایک ساتھ ہوگا یا مرحلہ وار فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی،رواں مالی سال بجلی کا بنیادی ٹیرف 7.50 روپے فی یونٹ تک بڑھایا گیا،گذشتہ مالی سال ٹیرف میں 7.91 روپے فی یونٹ تک اضافہ کیا گیا تھا۔
رواں مالی سال بجلی کے بنیادی ٹیرف میں یکمشت اضافہ کیا گیا تھا ،مالی سال2022-23 میں بنیادی ٹیرف میں اضافہ 3 مراحل میں کیا گیا تھا۔

Watch Live Public News