ویب ڈیسک:مقررہ تاریخ کےبعدجمع ہونےوالےبلزپر5 اور 10 فیصد سرچارج لگا دیا گیا،مقررہ تاریخ کے 3 دن بعد ادائیگی پر بل کا 5فیصد سرچارج لگایا جائےگا۔
تفصیلات کےمطابق مقررہ تاریخ میں 3 دن سے زیادہ روز گزرنے پر 10فیصد سرچارج عائد کر دیا گیا، نیپرا نے مقررہ تاریخ کے بعد جمع ہونےوالے بلز پر عائد سرچارجز کو سلیبز میں تبدیل کر دیا۔
اس سے قبل بجلی کے بلوں پر 10 فیصد ایل پی ایس چارج کیا جاتا تھا،مقررہ تاریخ میں تین دن کی توسیع پر سرچارج نہیں لگایا جائےگا۔
لیسکو کے صارفین کو آن لائن بلوں کا اجراء کیا جائےگا،صارفین متعلقہ ریونیو دفاتر سے مقررہ تاریخ میں توسیع پر آن لائن بلز جاری کریں گے۔