سعودی عرب میں پہلا روزہ کب ہوگا؟

سعودی عرب میں پہلا روزہ کب ہوگا؟
ریاض: عرب یونین برائے فلکیات کے رکن ڈاکٹر الابراہیمی الجروان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں رمضان کا چاند یکم اپریل کو نظر آنے کا امکان ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی ایمریٹس سوسائٹی کے چیئرمین اور عرب یونین برائے فلکیات کے رکن ڈاکٹر الابراہیمی الجروان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں یکم اپریل کو رمضان کا چاند نظر آنے کا امکان ہے جبکہ پہلا روزہ 2 اپریل بروز ہفتے کو ہوگا۔ عرب سمیت زیادہ تر اسلامی ممالک میں اسی تاریخ سے رمضان شروع ہونے کا امکان ہے۔ ڈاکٹر الابراہیمی نے روزے کے دورانیے سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ رمضان کے آغاز میں روزہ 13 گھنٹے 40 منٹ کا ہوگا لیکن پھر اس کا دورانیہ 14 گھنٹے اور آخر میں روزے کا دورانیہ 14 گھنٹے 20 منٹ کا ہوجائے۔ عید الفطر سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ عیدالفطر 2 مئی کو ہونے کا امکان ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔