عوام نے سمپل میجوریٹی بھی دی ہوتی تو ہم اس ملک میں تبدیلی لا کر دکھا دیتے، ڈاکٹر شہباز گل

عوام نے سمپل میجوریٹی بھی دی ہوتی تو ہم اس ملک میں تبدیلی لا کر دکھا دیتے، ڈاکٹر شہباز گل

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ اگر عوام نے سمپل میجوریٹی بھی دی ہوتی تو ہم اس ملک میں تبدیلی لا کر دکھا دیتے۔

آج ایک تقریب سے خطاب میں ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ ہمارے کارکن ملک میں تبدیلی چاہتے تھے، جس کا ہم نے ان کیساتھ وعدہ کیا ہو اتھا لیکن اس تبدیلی کیلئے ہماری شرط تھی۔ان کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے اس بات کو یاد رکھیے کہ ہم نے اس شرط پر وعدہ کیا تھا کہ آپ ہمیں اقتدار میں لائیں ہم آپ کو ملک میں تبدیلی لا کر دکھائیں گے۔ آپ ہماری حکومت کو اقتدار میں لائیں ہم ملک کو تبدیل کرکے دیں گے۔

معاون خصوصی نے سوال اٹھایا کہ کیا حقیقتاً یہ ہماری حکومت تھی؟ نہیں، یہ ہماری حکومت نہیں تھی؟ قوم نے عمران خان کو ووٹ ہی پورے نہیں دیئے، سمپل میجورٹی بھی دی ہوتی تو حالات مختلف ہوتے۔

ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ 116 ووٹوں کے ساتھ یہ ہماری حکومت تھی؟ قوم نے ووٹ کو دیئے بھیرہ تک جانے کے لیکن امید کی کہ 160 کی سپیڈ پر لاہور تک چھوڑ کر آئو۔ دو باتیں اکھٹی نہیں ہو سکتیں۔انہوں نے کہا کہ اگر وزیراعظم عمران خان کو سمپل میجوریٹی بھی ملی ہوتی تو میں دل پر ہاتھ رکھ کر کہتا ہوں کہ آج پاکستان مختلف ہوتا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔