قومی ٹیم کی کپتانی ملنے پر آل راؤنڈر شاداب خان کا پہلا بیان آگیا

قومی ٹیم کی کپتانی ملنے پر آل راؤنڈر شاداب خان کا پہلا بیان آگیا
افغانستان سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے قومی ٹیم کا کپتان بنائے جانے پر آل راؤنڈر شاداب خان نے کہا کہ وہ اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے شاداب خان کی ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں کپتان کا کہنا ہے کہ مجھے جو بھی ذمہ داری سونپی گئی ہے ، اپنی قابلیت کے مطابق نبھانے کی کوشش کروں گا ۔ انہوں نے کہا کہ میں نئے کھلاڑیوں کے ٹیم میں جگہ بنانے پر انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں ، کھلاڑی اس ٹارگٹ کے ساتھ کھیلنا شروع کرتے ہیں کہ اعلیٰ سطح پر جائیں ، اس سے بڑھ کر کچھ نہیں ہو سکتا کہ آپ اپنے ملک کی نمائندگی کریں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ایک ینگ ٹیم ہے اور میں اس کی قیادت کرنے پر بہت ہی پرجوش ہوں ، ینگ ٹیم میں انرجی ہوتی ہے، کوشش کروں گا کہ یہ انرجی خود بھی لوں، یہ ایک دلچسپ سیریز ہو گی ۔ شاداب نے مداحوں سے اپیل کی کہ ہمیشہ کی طرح پاکستان ٹیم کو سپورٹ کریں،کوشش کریں کہ جس طرح بھی پی ایس ایل کے میچز دلچسپ ہوئے، یہ سیریز بھی اسی طرح کی ہو ۔ خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس میں شاداب خان کو کپتان مقرر کیا گیا ہے ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔