ویب ڈیسک : بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے ماہ رمضان کے دوران فلموں کی شوٹنگ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے شوٹنگ روک دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگ خان نے رمضان میں عبادات میں مصروفیت کی وجہ سے فلمی مصروفیات کم کردی ہیں اور امید ہے کہ عید کے بعد شوٹنگ کاسلسلہ دوبارہ شروع کرینگے۔
انڈین ٹوڈے کی ایک رپورٹ نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سہانا خان کے پروجیکٹ کی شوٹنگ مئی میں شروع ہونے والی ہے اور وہ اس وقت اپنے کردار کے لیے تیاری کر رہی ہیں۔ امکان ہے کہ شاہ رخ اپنی بیٹی کے پروجیکٹ کو سمیٹنے کے بعد ہی پٹھان 2 کی شوٹنگ شروع کریں گے۔
دریں اثناکنگ خان اپنے بیٹے آریان کو بھی سپورٹ کر رہے ہیں جو فی الحال ممبئی میں پروڈکشن میں مصروف ہیں ۔شاہ رخ اپنے بیٹے کے کام کی نگرانی اور قیمتی آراء فراہم کرنے میں پیش پیش ہیں۔