آئی ایم ایف مشن  کا نئے پروگرام کیلئے مزید اقدامات کا مطالبہ 

آئی ایم ایف مشن  کا نئے پروگرام کیلئے مزید اقدامات کا مطالبہ 

(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن نے نئے پروگرام کیلئے مزید اقدامات کا مطالبہ کردیا۔

آئی ایم ایف مشن اور پاکستان کی معاشی ٹیم کے مذاکرات کاآج  پہلا دن ہے۔ آئی ایم ایف حکام کو وزیر توانائی ڈاکٹر مصدق ملک نے بریفنگ دی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف مشن نے نئے پروگرام کیلئے مزید اقدامات کا مطالبہ کیا ہے، حکومت نے پاور سیکٹر گردشی قرض منجمد رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ذرائع کے مطابق   آئی ایم ایف نے بجلی و گیس چوری پر ٹھوس اقدامات کا مطالبہ کیا ہے، آئی ایم ایف نے ڈسکوز نجی شعبے کے حوالے کرنے کا ٹائم فریم مانگا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ  آئی ایم ایف نے بجلی بل وصولی آؤٹ سورس کرنے کا مشورہ  دیا ہے، آئی ایم ایف نے مشورہ  میں کہا ہے کہ زیادہ نقصانات والے علاقوں میں وصولی آؤٹ سورس کی جا سکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ   آئی ایم ایف نے کیپٹو پاور پلانٹس کو مقامی گیس فراہمی بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے، آئی ایم ایف نے چار بڑے پلانٹس کو مکمل استعداد پر چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع  کے مطابق   آئی ایم ایف نے ایف بی آر کا ڈیجیٹلائزیشن عمل تیز کرنے کا  بھی مطالبہ کیا ہے، ٹیکس وصولی بڑھانے کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھانے پر  بھی اتفاق کیا گیا ہے، ایف بی آر نے  ٹیکس ہدف حاصل کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے، آئی ایم ایف کو زراعت ،  دکانوں  اور رئیل اسٹیٹ سے ٹیکس وصولی کے لائحہ عمل پر بھی بریفنگ دی گئی۔

Watch Live Public News