مسئلہ فلسطین: ’’ پاکستان عالمی برادری کو متحرک کرے گا‘‘

مسئلہ فلسطین: ’’ پاکستان عالمی برادری کو متحرک کرے گا‘‘

اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے فلسطین کے صدر محمود عباس کو ٹیلی فون کیا اور اسرائیلی حملوں کے بعد موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

فلسطینی صدر نے وزیراعظم عمران خان کو حالیہ پیشرفت سے آگاہ کیا، وزیراعظم نے کہا پاکستان عالمی برادری کو فلسطین کے معاملے پر متحرک کرے گا، فلسطینی صدر نے پاکستان کی حمایت کا خیرمقدم کیا۔

دوسری جانب صدر مملکت عارف علوی نے بھی فلسطینی ہم منصب محمود عباس کو خط لکھا، انہوں نے اسرائیلی فوج کے مسجد اقصیٰ پر حملوں پر اظہارِ تشویش کیا۔ صدرِ پاکستان نے فلسطینی صدر اور عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ معصوم بچوں اور فلسطینیوں کے قتل پر آپ کے پاکستانی بہن بھائی آپ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے فلسطینیوں پر ظلم و بربریت کی انتہا کر دی، صہیونی فورسز کے عزہ پر مزید حملے، شہدا کی تعداد 119 ہو گئی، اٹھائیس بچے اور سات خواتین بھی شامل شہید ہونے والوں میں شامل ہیں، اسرائیلی حملوں میں پانچ سو سے زائد فلسطینی زخمی ہیں جبکہ عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئی ہیں۔ اسرائیل نے سرحد پر فوج جمع کرنا شروع کر دی، جنگ کے لیے تیار رہنے کا حکم بھی دیدیا گیا۔ امریکا نے اسرائیلی حملوں کے خلاف ہونے والا سلامتی کونسل کا اجلاس رکوا دیا۔۔ امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ معاملے کو سفارتکاری کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں۔دوسری جانب متعدد کمانڈرز کی شہادت کے باوجود حماس کے حوصلے پست نہ ہوئے، فلسطین کی مزاحمتی تنظیم کے ترجمان کہتے ہیں اپنی زمین اور اپنے لوگوں کا دفاع آخری دم تک جاری رکھیں گے، اسرائیل زمینی ،فضائی اور بحری فوجوں کو لے آئے، ایسی موت ماریں گے کہ نسلیں یاد رکھیں گی۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔