پاکپتن ( پبلک نیوز) فصل کو پانی لگانے کا تنازعہ دو جانیں لے گیا۔ گاؤں جمن شاہ میں دو گروپوں میں تصادم، شدید فائرنگ۔
پولیس کے مطابق پاکپتن میں فائرنگ کی زد میں آکر دو افراد جاں بحق ہوگئے،6 شدید زخمی۔ دونوں لاشیں اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شواہد اکٹھے کرکے واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں۔