لاہور ( پبلک نیوز) سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان، اسد عمر، مسرت جمشید چیمہ، خلیل الرحمان قمر سمیت متعدد سیاستدانوں اور شوبز ستاروں نے فاروق قیصر عرف انکل سرگم کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے فاروق قیصر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فاروق قیصر نے بچوں کی ذہنی نشوونما اور تربیت میں اہم کردار ادا کیا۔ انکل سرگم کا ٹیلی ویژن میں ادا کیا گیا کردار آج بھی اسی طرح زندہ ہے۔ فاروق قیصر اعلیٰ پائے کے کالم نگار اور ملک و قوم کی بہتری کے خواہاں تھے۔ اللہ تعالیٰ فاروق قیصر کو جوار رحمت میں جگہ اور غمزدہ خاندان کو حوصلہ عطا فرمائے۔
فنکار، صحافی، ٹی وی شو ہدایت کار، پتلی باز، اسکرپٹ مصنف، کارٹونسٹ، اور صوتی اداکار فاروق قیصر کی وفات کی خبر سن کر دُکھ ہوا۔ انکل سرگرم اُن کاوہ افسانوی کردار تھا جس کی وجہ سےوہ لوگوں کے دلوں میں گھر کر گئے۔فن اور ادب کیلیےان کی بےپناہ خدمات ہیں۔ اللہ اُن کی مغفرت فرمائے. آمین
— Abdul Aleem Khan (@aleemkhan_pti) May 14, 2021
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ایک عظیم فنکار فاروق قیصر کے انتقال کا سن کر انتہائی افسوس ہوا. اللہ تعالیٰ ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ انکل سرگم جیسے لازوال کرداروں کے خالق، انہوں نے کروڑوں کو اپنے منفرد مزاح سے لطف اندوز کیا. میرے الیکشن کیمپین میں ان کی شرکت میرے لئے باعث فخر ہے۔
پاکستان کے ایک عظیم فنکار فاروق قیصر کے انتقال کا سن کر انتہائی افسوس ہوا. اللہ تعالیٰ ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے. انکل سرگم جیسے لازوال کرداروں کے خالق، انہوں نے کروڑوں کو اپنے منفرد مزاح سے لطف اندوز کیا. میرے الیکشن کیمپین میں ان کی شرکت میرے لئے باعث فخر ہے
— Asad Umar (@Asad_Umar) May 14, 2021
مسرت جمشید چیمہ کا لہنا تھا کہ ہمارا بچپن خوبصورت بنانے اور ہمارے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے والے فاروق قیصر المعروف انکل سرگم انتقال فرما گئے، معاشرے کی منافقتوں اور برائیوں پہ اُن کے رائے ایک آرٹ کی صورت ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے، اللہ انکی مغفرت فرمائیں۔
ہمارا بچپن خوبصورت بنانے اور ہمارے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے والے فاروق قیصر المعروف انکل سرگم انتقال فرما گئے,معاشرے کی منافقتوں اور برائیوں پہ اُن کے رائے ایک آرٹ کی صورت ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے.اللہ انکی مغفرت فرمائیں. pic.twitter.com/8bJ1CQszFj
— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) May 14, 2021
خلیل الرحمان قمر نے کہا ہے کہ ہم بڑے ہو جائیں تو بار بار اپنے بچپن کے مرنے کا دُکھ جھیلتے ہیں
ہم بڑے ہو جائیں تو بار بار اپنے بچپن کے مرنے کا دُکھ جھیلتے ہیںGood Bye Farooq Qaiser pic.twitter.com/ephNo9qfAj
— Khalil Ur Rehman Qamar (@KrqOfficial) May 14, 2021
صوبائی وزیر تیمور تالپور نے معروف اداکار فاروق قیصر کے انتقال پر گہرے دکھ اظہار کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ مرحوم کی فنی زندگی کو بھلایا نہیں جاسکتا۔ انکل سرگم میں بے مثال اداکاری کرکے دل جیتا ۔ فاروق قیصر اک ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی مشہور کردار انکل سرگم کے خالق ڈرامہ نگار فاروق قیصر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا ہے۔ فاروق قیصر نے انکل سرگرم کے کردار کو بخوبی نبھایا جو ان کی وجہ شہرت بھی بنا۔