ترکیہ میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کیلئے ووٹنگ جاری

ترکیہ میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کیلئے ووٹنگ جاری
صدارتی انتخاب میں ترک صدر اردوان اور اپوزیشن رہنما کمال قلیچ داراوغلو کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ ترکیہ کی تاریخ میں پہلی بار 24 پارٹیاں اور 151 آزاد امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ ترکیہ اور ترکیہ سے باہر مقیم ساڑھے 6 کروڑ سے زائد ووٹرز رائے شماری میں حصہ لے رہے ہیں۔ ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ صدارتی امیدوار کو کامیابی کے لیے 50 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کرنا ہوں گے۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ فیصلہ نہ ہوسکا تو زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے دو امیدواروں کے درمیان 28 مئی کو دوبارہ مقابلہ ہو گا۔ انتخابات سے قبل رجب طیب اردوان اور ان کے حامیوں کی جانب سے تاریخی آیا صوفیہ مسجد میں نماز ادا کی گئی اور کامیابی کیلئے دعائیں مانگی گئیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔