کراچی: اورنگی میں 7 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی،ملزم فرار

کراچی: اورنگی میں 7 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی،ملزم فرار
کیپشن: کراچی: اورنگی میں 7 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی،ملزم فرار

ویب ڈیسک: کراچی کے اورنگی ٹاؤن کے علاقے پاکستان بازار میں 7 سال کی بچی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ بچی کو تشویش ناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے، اورنگی ٹاؤن کی رہائشی خاتون اپنی بچی کو لے کر ہسپتال آئی ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ بچی کی والدہ نے بتایا ہے کہ بچی گھر سے چیز لینے کے لیے نکلی تھی کہ نامعلوم شخص نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گیا، بچی نے والدہ کو بتایا جس پر وہ اسے ہسپتال لائی۔

  بچی سے زیادتی، مشتبہ افراد کے ڈی این اے نمونے حاصل کرلیے گئے، بچی کی والدہ کے مطابق واقعہ گزشتہ روز شام 4 بجے پیش آیا ہے۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق جناح ہسپتال میں بچی کا علاج کیا جا رہا ہے۔

پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کے مطابق بچی کا میڈیکل مکمل کر لیا گیا ہے، ابتدائی طور پر بچی کے ساتھ زیادتی کے شواہد ملے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ ڈی این اے، کیمیائی تجزیے اور دیگر ٹیسٹ کے لیے نمونے لیے گئے ہیں، بچی کو اسپتال میں بہترین طبی امداد دی جا رہی ہے۔

Watch Live Public News