حکومت کا پنجاب کی جیلوں سےمتعلق تاریخی فیصلہ

حکومت کا پنجاب کی جیلوں سےمتعلق تاریخی فیصلہ
کیپشن: new policy for Punjab jails
سورس: Web desk

ویب ڈیسک : (دانش منیر) پنجاب کی جیلوں سے کرپشن،ظلم و زیادتی اور ناجائز سزاء کے خاتمے کے لیے اہم فیصلہ ،محکمہ داخلہ پنجاب نےپنجاب کی جیلوں میں محتسب قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق با اختیار جیل محتسب جیل کے نظام کو بہتر بنائے گا ،جیل محتسب قانون کے تحت با اختیار ہوگا ، محتسب کے پاس سزاء ختم کرنے کا بھی اختیار ہوگا ،جیل محتسب کو سپرنٹنڈنٹ جیل کے ساتھ تعینات کیا جائے گا۔

جیل محتسب کے لئےریٹائرڈ سول افسران، سول سوسائٹی کے باکردار افسران کو منتخب کیا جائے گا،جیل میں موجود قیدیوں کی ویلفیئر سمیت کرپشن کے خاتمے کے لئےجیل محتسب کرادار ادا کریں گے ،

سیکرٹری داخلہ پنجاب ہر جیل میں ایک محتسب تعینات کرنے کی سفارش کر رہے ہیں،  پنجاب کی جیلوں میں تعینات ہونے والے محتسب کو مکمل طور پر بااختیار بنایا جائے گا، سپرنٹنڈنٹ جیل سمیت عملہ کی جانب سے قیدیوں کی حق تلفی کا خاتمہ ممکن ہوسکے گا۔

Watch Live Public News

سیکرٹریٹ رپورٹر

 نوجوان نسل کے نمائندہ رپورٹر اور تحقیقاتی رپورٹنگ کو ہی اصل صحافت کا جوہر مانتے ہیں۔

سول بیوروکریسی کی چالوں اور کہہ مکرنیوں سے اچھی طرح واقف ۔۔۔ اپنی اسٹوریز کے لئے  سیکرٹریٹ کی غلام گردشوں سے لے کر دھول سے اٹے ریکارڈ رومز کی خاک چھاننے کو کبھی گراں نہیں جانا۔