(مانیٹرنگ ڈیسک)سینیئر صحافی منصور علی خان نے کہا کہ صحافی زبیرعلی خان جو پی ٹی آئی کو رپورٹ کرتے ہیں ان کی جانب سے ٹویٹ کیا گیا کہ عمران خان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خط لکھا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق صحافی منصور علی خان نے اپنے ویلاگ میں سنسنی خیز خبر سناتے ہوئے کہا صحافی زبیرعلی خان نے ٹویٹ کرتے لکھا کہ''قیدی نمبر 804 بنام آرمی چیف'
خبر ہے کہ عمران خان نے آرمی چیف کو خط دو ہفتے قبل لکھنا شروع کیا تھا، اس وقت خط لکھا جاچکا ہے صرف اس کی نوک پلک باقی ہے۔ خط 6 مندرجات پر مشتمل ہے جس میں ملک کی موجودہ صورتحال اور اس کا حل تجویز کیا گیا ہے۔
عمران خان نے ملک کی موجودہ صورتحال کی ذمہ داران کا ذکر بھی کیا اور آئین کی بحالی کو ملک کے مسائل کے حل کے طور پر پیش کیا ہے۔
— Zubair Ali Khan (@ZubairAlikhanUN) May 13, 2024
اس پر سینیئرصحافی منصور علی خان نے اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ کیا آرمی چیف عمران خان کے خط کو کوئی اہمیت دیں گے؟ پہلی تو یہ ایسا لگتا ہے خط وہاں تک پہنچے گا ہی نہیں، اگر پہنچ بھی کیا تو کیا اس خط کو کوئی اہمیت دی جائے گی؟ کیا عمران خان ہمیں بتائے گا کہ ملک کو کس طرح چلانا ہے۔
منصور علی خان نے مزید کہا کہ دونوں کے درمیان کافی گیپس آچکے ہیں اس لئے انہیں نہیں امید کہ عمران خان کے اس خط کی کوئی ویلیو ہوگی۔