ویب ڈیسک: ملک کے اکثر نوجوان ملک چھوڑنے کی فراق میں ہیں، لیکن ان کے پاس اتنے پیسے نہیں کہ دوسرے ملک جاکر رہائش اختیار کرسکیں۔ ایسے میں اگرآپ کو چانس ملے کہ کوئی ملک آپ کو بلاکر رہائش کے ساتھ پیسے بھی دے تو کیا آپ یہ موقع لینا چاہیں گے؟
یقیناً کوئی بھی شخص اس پیشکش کو فورا قبول کرلے گا، اور اچھی خبر یہ ہے کہ دنیا کے چند خوبصورت ممالک آپ کو یہ موقع فراہم کر رہے ہیں کہ آپ وہاں جا کر رہائش اختیار کریں ساتھ ہی وہ آپ کو معاوضہ بھی ادا کریں گے۔
آیئے جانتے ہیں کہ وہ کون سے ممالک ہیں جو آپ کے باہر ممالک جا کر بسنے کے خواب کو پورا کرسکتے ہیں۔
چلی
چلی اُن اسٹارٹ اپ والی کمپنیوں کو فنڈز فراہم کرتا ہے جو جنوبی امریکا میں اپنے سفر کا آغاز کرنا چاہتی ہیں۔ یہ پروگرام 80,000 امریکی ڈالر ( 2 کروڑ 22 لاکھ سے زائد) تک کی فنڈنگ اور ایک سال کے لیے ورک ویزا کے ساتھ کاروبار کی بھی ترغیب دیتا ہے۔
آئرلینڈ
آئرلینڈ کاروبار شروع کرنے کے لیے ایک بہترین جگہ ہوسکتی ہے۔ انٹرپرائز آئرلینڈ ایک اسکیم ہے جو نئے کاروباری افراد کو سپورٹ کرتی ہے۔
آپ کو آئر لینڈ میں کاروبار کا آغاز کرنے کے لیے درخواست دینے کے لیے آئرش ہونا ضروری نہیں لیکن آپ کو وہاں اپنا کاروبار رجسٹر کروانا ہوگا۔
آئس لینڈ
آئس لینڈ کے اسٹارٹ اپ پروگرام کے ذریعے وہاں انتظامیہ ملک میں کاروبار شروع کرنے کے خواہشمند افراد کو 50 ہزار ڈالر ( پاکستانی ایک کروڑ 39 لاکھ) کی پیشکش کرتی ہے۔
ساتھ ہی آئس لینڈ کی حکومت درخواست گزاروں کو ایک سال کا ویزا بھی فراہم کرتی ہے۔
جاپان
جاپان کی حکومت علاقائی بحالی پروگرام (Regional Revitalization Program) کے نام سے ایک پروگرام پیش کرتی ہے، جو ملک کے دیہی علاقوں میں جانے کے خواہش مند لوگوں کو فنڈز فراہم کرتی ہے۔
اس پروگرام کے ذریعے لوگوں کو ایک سال کا ویزا اور 10 ہزار ڈالر (پاکستانی 2 لاکھ 78 ہزار سے زائد) تک کی فنڈنگ فراہم ہوگی۔
اٹلی
اٹلی کے قصبے کینڈیلا اور کالابریا ان بہت سی جگہوں میں سے ہیں وہاں جانے کے لیے اٹلی کی حکومت بہترین رقم فراہم کرتی ہے۔
کینڈیلا غیر شادی شدہ افراد کو 870 ڈالر (تقریباً 2 لاکھ 48 ہزار پاکستانی روپے سے زائد ) جب کہ شادی شدہ افراد کو 2175 ڈالر (تقریباً 6 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) کی رقم کی پیشکش کرتا ہے۔