ویب ڈیسک:پاکستانی ٹک ٹاکر مناہل ملک اور امشا رحمان کی فحش ویڈیو کے بعد ایک اور سلیبرٹی کی نازیبا ویڈیو کے بارے چہ مگوئیاں ہورہی ہیں، ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہوچکی ہے جس کو دیکھ کر صارفین چونک گئے۔
تفصیلات کےمطابق وائرل ہونے والی غیراخلاقی ویڈیو کے بارے کہا جارہا ہے کہ یہ انڈونیشین مشہور شخصیت لیڈیا اونک (Lydia Onic) کی ہے جو کہ (ONIC Esports) کی برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر کام کر رہی ہے، انسٹاگرام پر لیڈیا کے 1 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں،یہ کسی سوشل میڈیا انفلوئنسر کی تیسری ’غیر مناسب‘ ویڈیو ہے، جو پاکستانی ٹک ٹاکرز اِمشا رحمان اور مناہل ملک کی ویڈیوز لیک ہونے کے بعد منظر عام پر آئی ہے۔
لیک ہونے والی 12 منٹ کی اس ویڈیو میں جو لڑکی دکھائی جارہی ہے وہ انڈونیشیائی ای - اسپورٹس اسٹار لیڈیا اونک سے مماثلت رکھتی ہے، ویڈیو کے سامنےآنے سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر بحث چھیڑ دی ہے، کئی صارفین کا ماننا ہے کہ یہ ویڈیو کلپ لیڈیا اونک سے ملتی جلتی دکھائی دیتی ہے، جسے گیمنگ کمیونٹی میں لیڈیا سیٹیوان بھی کہا جاتا ہے۔
کچھ صارفین تجسس اور شک میں مبتلا ہیں کیونکہ ان کے خیال میں یہ ویڈیو لیڈیا اونک کا ہی ہے ، تاہم اس بارے میں کوئی ٹھوس شواہد سامنے نہیں آئے جس سے یقین کیا جائے کہ یہ ویڈیو واقعی لیڈیا اونک کی ہی ہے۔
لیڈیا اونک، جن کا اصل نام لیڈیا سیٹیاوان ہے، ای-اسپورٹس اور گیمنگ کی دنیا کی ایک نمایاں شخصیت ہیں، انسٹاگرام اور ایکس (سابقہ ٹویٹر) جیسے پلیٹ فارمز پر ان کے لاکھوں فالوورز ہیں۔ اونک ایسپورٹس کی برانڈ ایمبیسڈر ہونے کی حیثیت سے، لیڈیا کے انسٹاگرام پر 10 لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں۔