شاداب T20 میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی بولر بن گئے

شاداب T20 میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی بولر بن گئے
پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی بولر بن گئے ہیں ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی سے ایک اہم اعزاز چھین لیا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں انگلش بیٹر ہیری بروک کو آؤٹ کرتے ہی شاداب پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔شادات خان نے 84 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 98 وکٹیں لے چکے۔ اس سے پہلے یہ اعزاز پاکستان کے اسٹار سابق کپتان شاہد آفریدی کے پاس تھا جنہوں نے 98 میچز میں 97 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ خیال رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا عالمی چیمپئن بن گیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔