پاکستان ریلوے کا ڈیجیٹل نظام کی طرف سفر

پاکستان ریلوے کا ڈیجیٹل نظام کی طرف سفر
لاہور (پبلک نیوز) وزارت ریلوے کا ریلوے ملازمین اور پنشنرز کے مفت سفری پاسز میں شفافیت لانے کا فیصلہ، پاکستان ریلوے کا مفت سفری پاسز کو ڈیجیٹل نظام کے تحت تیار کرنے کا فیصلہ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی سے چیئرمین نادرا طارق ملک کی ملاقات ہوئی جس میں مختلف اہم اور بڑے فیصلے کیے گئے۔ طے پایا کہ ریلوے ملازمین کی اہلیہ اور زیر کفیل بچوں کے مفت پاسز بھی نادرا سے بنیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے تمام مفت سفری پاسز کو ہاتھ سے لکھا جاتا، کوئی بھی سفر کر سکتا تھا۔ پاکستان ریلوے نے 1 لاکھ 80 ہزار پاسز بنانے کے لئے نادرا کی خدمات حاصل کر لیں۔ پاکستان ریلوے کے 60 ہزار ملازمین کے پاسز نادرا کے ذریعہ بنائے جائیں گے۔ اتفاق کیا گیا کہ 1 لاکھ 32 ہزار ریٹائرڈ ریلوے ملازمیں کے سرکاری پاسز بھی نادرا بنائے گا۔ وفد کی صورت میں ملاقات وزارت ریلوے میں ہوئی، سفری پاسز سے متعلق معاملات طے کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں پاکستان ریلوے کے 1 لاکھ 80 ہزار ریلوے پاسز نادرا کے ذریعہ بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نادرا کو ریلوے ملازمین کا ڈیٹا فراہم کرنے کا طریقہ کار طے کیا جائے گا۔ آئندہ ملاقات میں مزید تفصیلات طے پائیں گی محکمانہ اور سرکاری لوازمات بھی طے کئے جائیں گے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اعظم خان سواتی کا کہنا تھا کہ ریلوے پاسز نادرا کے ذریعہ بننے سے کرپشن اور جعسازی کا خاتمہ ہو گا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔