سیلاب متاثرین کے اگست، ستمبر کے بجلی کے بل معاف کرنیکا کا اعلان

سیلاب متاثرین کے اگست، ستمبر کے بجلی کے بل معاف کرنیکا کا اعلان
کوئٹہ : وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کے اگست اور ستمبر کے بجلی کے بل معاف کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے سیلاب سے متاثر ضلع صحبت پور کا دورہ کیا،اس دوران وزیر اعظم متاثرین کے کیمپ میں قائم اسکول بھی گئے اور بچوں سے گفتگو کی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے دورے کے دوران خواتین سے مسائل معلوم کیے اور ان کے حل کیلئے اقدامات کی ہدایات بھی جاری کیں ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے متاثرہ علاقوں میں امدادی کام تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پر قابو پانا ضروری ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کے اگست اور ستمبر کے بجلی کے بل معاف کرنے کا اعلان کیا ، وزیر اعظم نے کہا کہ ملک بھر میں 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین سے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز بھی نہیں لیے جائیں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔