روس یوکرائن جنگ کے بھارتی رنگروٹ وطن واپس پہنچ گئے

indian rectruits in russia
کیپشن: indian rectruits in russia
سورس: google

ویب ڈیسک : روس اور یوکرین کی جنگ لڑنے کے لیے دھوکہ دہی سے بھرتی کیے گئے چار انڈین شہری اپنے ملک واپس پہنچ گئے ہیں۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ان انڈین شہریوں کو دھوکہ دہی سے ایک پرائیویٹ روسی فوج میں بھرتی کیا گیا تھا۔
واپس آنے والوں میں سے ایک تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے محمد سفیان نے سات ماہ قبل ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں انہوں نے اعلیٰ حکام سے واپسی کے لیے درخواست کی تھی۔ ان کے ساتھ واپس آنے والے تین دیگر کا تعلق کرناٹک سے ہے۔ان کے مطابق کم از کم 60 انڈین نوجوان نوکری کے فراڈ کا شکار ہوئے، جن میں سے بہت سے اب بھی روس میں موجود ہیں۔
ان سب کو دسمبر 2023 میں انڈیا سے اس وعدے کے ساتھ بھیجا گیا تھا کہ انہیں روس میں سکیورٹی اہلکار یا مددگار کے طور پر کام دیا جائے گا۔
جمعے کو حیدرآباد کے ایئرپورٹ پر اترنے کے بعد سفیان نے بتایا کہ جب وہ روس میں اترے تو ان کے ساتھ ’غلاموں جیسا سلوک کیا گیا۔‘
’ہمیں ہر روز صبح چھ بجے جگایا جاتا تھا اور 15 گھنٹے مسلسل کام کرنے پر مجبور کیا جاتا تھا۔ بغیر آرام اور نیند کے ہم کام کرتے تھے۔ ہمیں معمولی سا راشن دیا جاتا۔ ہمارے ہاتھوں میں چھالے پڑ جاتے اور کمر میں درد ہوتا تھا۔‘
انہوں نے کہا کہ ’اگر ہم تھکاوٹ ظاہر کرتے تو گولیاں چلا کر ہمیں دوبارہ مشقت پر مجبور کیا جاتا۔‘
لیکن ان کے لیے سب سے مشکل چیلنج باقی دنیا سے رابطے کا منقطع رہنا تھا۔ سفیان اور ان کے ساتھی کبھی یہ نہیں جانتے تھے کہ وہ اس وقت کہاں ہیں یا انہیں کہاں لے جایا جا رہا ہے۔ن کو انڈیا میں اپنے خاندان سے بات چیت کرنے کی اجازت نہیں تھی۔ ’تربیت کے دوران  فون ضبط کر لیے گئے تھے۔
 

Watch Live Public News