واٹس ایپ صارفین کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

واٹس ایپ صارفین کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
ویب ڈیسک: واٹس ایپ صارفین کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی۔ اگر آپ کا نمبر جس پر آپ واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں، وہ کسی کے بھی پاس ہے، آپ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ معطل کرا سکتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق میسجنگ ایپ کی اس نئی خامی سے ہیکر کیسے فائد اٹھا سکتے ہیں، وہ نئی ڈیواس پر ایپ انسٹال کرتے ہیں اور چیٹ سروس آن کرتے ہیں، جس کے لیے آپ کا نمبر دیا جاتا ہے۔ ٹو فیکٹر اتھنٹی کیشن کی وجہ سے وہ تصدیق کرنے میں کامیاب نہیں ہو پاتا۔نمبر آپ کے پاس ہوتا ہے اور ہیکر بار بار وہ کوڈ اپلائی کرتا رہتا ہے، متعدد کوششوں کے بعد واٹس ایپ لاگ ان 12 گھنٹوں کے لیے بند ہو جاتا ہے جس کے بعد وہ واٹس ایپ کو ای میل کے ذریعہ رابطہ کرتے ہوئے نمبر اپنا ہونے کا دعویٰ کرتا ہے جس کے لیے وہ کوئی بھی بہانہ کر سکتا ہے کہ موبائل چوری یا گم ہو گیا وغیرہ۔ واٹس ایپ انتظامیہ اس کے جواب میں آپ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ معطل کر سکتی ہے۔ یہ عمل تجرباتی طور پر کیا گیا جس کے پریشان کن نتائج سامنے آئے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔