حکومت کا مذہبی جماعت سے متعلق پالیسی بیان دینے کا فیصلہ

حکومت کا مذہبی جماعت سے متعلق پالیسی بیان دینے کا فیصلہ
اسلام آباد (پبلک نیوز) حکومت نے مذہبی جماعت سے متعلق پالیسی بیان دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید، وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری شریک ہوئے۔اجلاس میں ملکی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ مذہبی جماعت کی جانب سے احتجاج کے بعد کی صورتحال پر غور کیا گیا اور مذہبی جماعت پر پابندی کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں حکومت کی جانب سے مذہبی جماعت سے متعلق پالیسی بیان دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔