ویب ڈیسک: شادی کرنے کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں۔ لیکن دنیا میں ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو شادی کے حوالے عجیب و غریب تجربات بھی کرتے رہتے ہیں۔
تائیوان کے ایک شخص نے 37 میں 4 شادیاں صرف معاوضہ کے ساتھ چھٹیاں ملنے پر کر لیں۔ چونکہ تائیوان کا یہ قانون ہے کہ جو بھی شخص شادی کرتا ہے اس کو معاوضہ کے ساتھ 8 چھٹیاں ملتی ہیں۔
اس قانون کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تائیوان کے شہری نے اپنی شادی کے آخری روز بیوی کو طلاق دے کر اگلے روز پھر شادی کرتے ہوئے مزید آٹھ چھٹیاں حاصل کر لیں۔ وہ یہاں پر رکا نہیں بلکہ ہر اٹھ روز گزرنے پر اپنی بیوی سے چار بار شادی کر ڈالی۔
چار شادیوں کے ساتھ جب متعلقہ شخص نے اپنے بینک میں چھٹیوں کی درخواست دی جہاں وہ ملازم تھا، انتظامیہ نے چالاکی کو سمجھتے چھیٹاں نہ منظور کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔ وہ بطور کلرک بینک میں ملازمت کرتا تھا لہذا بینک کے خلاف لیبر کورٹ جا پہنچا۔
کلرک کی درخواست پر عدالت میں ثابت ہوا کہ بینک نے قانون کی خلاف ورزی کی۔ جس پر بینک کو 700 ڈالر کا جرمانہ بھی بھرنا پڑا۔