تحریک لبیک پاکستان پر پابندی عائد کر دی گئی

تحریک لبیک پاکستان پر پابندی عائد کر دی گئی
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزارت داخلہ سے وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کے تحت تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دے دیا۔ وزارت داخلہ کی طرف سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔قبل ازیں وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان پر باضابطہ پابندی کی منظوری دی. وفاقی کابینہ نے بزریعہ سرکولیشن پابندی کی سمری کی منظوری دی، انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت پابندی کی منظوری دی گئی، وفاقی کابینہ کو وزارت داخلہ کی جانب سے سمری بھیجی گئی تھی، تحریک لبیک پر پابندی کی سفارش پنجاب حکومت نے کی تھی۔
نوٹیفکیشن
سمری کی منظوری کے بعد تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کے ڈیکلیریشن پر کام شروع کر دیا گیا ہے ، وفاقی حکومت پابندی کا ڈیکلریشن سپریم کورٹ پیش کرے گی ،پابندی کے بعد تحریک لبیک پاکستان کے ارکان کو جماعت سے وابستہ چھوڑنی ہوگی یا وہ نااہل ہوجائیں گے۔

Watch Live Public News