بجلی 4 روپے 85 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی. نیپرا نے ٹیرف میں اضافے کی منظوری دے دی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا. نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافہ کیا گیا ہے, بجلی فروری کے مہینے کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی. نیپرا کے مطابق سی پی پی اے نے 4 روپے 94 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی, جنوری کے مہینے کیلئے بجلی 5 روپے 94 پیسے مہنگی کی گئی تھی, قیمت میں اضافے کا اطلاق اپریل کے مہینے کے بلوں پر ہوگا، ٹیرف میں اضافے کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا.