‏یہ لوگ ملک کے اثاثے بیچنے میں ملوث رہے ہیں،مریم اورنگزیب

‏یہ لوگ ملک کے اثاثے بیچنے میں ملوث رہے ہیں،مریم اورنگزیب

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چار سال ملک پر مسلط کارٹلز اور مافیا کا ٹولہ پاکستان کے عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کرتا رہا، اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان کے عوام ان کی اصلیت جانتی ہے، پونے چار سال انہوں نے جھوٹ کے سوا کچھ نہیں بولا.

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ انہوں نے اتنا جھوٹ بولا کہ ان کے مطابق وہ سچ لگنے لگے، جھوٹ کبھی نہیں چھپتا اور نہ ہی کبھی سچ لگتا ہے، فواد چوہدری جھوٹ بولے بغیر رہ نہیں سکتے، عمران خان کے کرائے کے ترجمانوں کو جھوٹ بولنے کی عادت ہے. ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو اللہ نے عزت دی ہے، آج وہ منتخب وزیراعظم ہیں، شہباز شریف کو دو مرتبہ گرفتار کیا گیا، 22 مہینے حمزہ شہباز گرفتار رہے، نیب اور ایف آئی اے کا گزشتہ چار سال سے سارا ریکارڈ ان لوگوں کے پاس موجود ہے جنہوں نے اداروں کو سیاسی انتقام کے لئے استعمال کیا۔

توشہ خانہ سے کیا کچھ غائب ہوا؟

توشہ خانہ سے کیا کچھ غائب ہوا؟ مریم اورنگزیب تفصیلات سامنے لے آئیں‌. انکا کہنا تھا کہ تحریک انصاف خود 4سال ریکارڈ غائب کرتی رہی، ‏جو ریکارڈ ہمارے حق میں ہوگا اس کو چوری کرنے کی ضرورت نہیں، ‏کہا گیا گھڑی تحفے میں ملی اور ہم نے بیچ دی تو کیا ہوا، ‏یہ لوگ ملک کے اثاثے بیچنے میں ملوث ہیں، ‏آپ کو گھڑی،کفلنگ اور انگوٹھیاں ملی، ‏یہ تمام چیزیں14کروڑ مالیت کی تھیں،2کروڑ جمع کرائے گئے، ‏کفلنگ ، گھڑی اور انگوٹھی انہوں نے 18کروڑ روپے میں فروخت کیں، ‏ایک گولڈ پلیٹڈ کلاشنکوف بھی غائب ہے جو جلد بنی گالہ سے برآمد ہوگی.

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جس ریکارڈ کی وہ بات کر رہے ہیں اس ریکارڈ کے مطابق نہ کرپشن ہوئی، نہ منی لانڈرنگ ہوئی اور نہ کک بیکس ہوئی، یہ عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں، جو ریکارڈ ہمارے حق میں ہوگا ہم اسے تبدیل کریں گے نہ چوری کریں گے وہ ان کے منہ پر تمانچا رہے گا، کرائے کے ترجمان، امپورٹڈ وزراء اور امپورٹڈ مشیر عوام کو لوٹنے کے بعد آج عدالتوں میں درخواستیں دے رہے ہیں کہ ہمیں واپس جانے کی اجازت دی جائے. انہوں نے کہا ملک 1947ء میں آزاد ہو گیا تھا لیکن ملک کے آئین پر شب خون مارا جاتا رہا، ملکی تاریخ گواہ ہے، آئین شکنی کی سب سے بدترین مثال عمران خان ہیں، جو ملک پر قابض تھے.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔