گورنرسندھ کامران ٹیسوری مشکل میں، ایم کیو ایم نے بڑا قدم اٹھالیا

گورنرسندھ کامران ٹیسوری مشکل میں، ایم کیو ایم نے بڑا قدم اٹھالیا
کیپشن: In Sindh Governor Kamran Tesori's predicament, MQM took a big step

ویب ڈیسک: گورنرسندھ کامران ٹیسوری بڑی مشکل میں پھنس گئے۔ ایم کیو ایم نے تبدیلی کیلئے مشاورت شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف سے ایم کیو ایم کا وفد ملاقات کرے گا۔ گورنر کامران ٹیسوری کی جگہ ایم کیو ایم سے وابستہ نیا گورنر لایا جائے گا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم اور ایم کیو ایم کی مشاورت کے بعد صدر مملکت کو ایڈوائس بھیجی جائے گی۔ ایم کیو ایم کی جانب سے کچھ نئے نام بھی وزیراعظم کو پیش کیے جائیں گے۔ 

ذرائع نے بتایا ہے کہ رواں ہفتے گورنر سندھ کی تبدیلی متوقع ہے۔ کامران ٹیسوری کو گورنر سندھ کے عہدے سے ہٹایا جائے گا۔ 

Watch Live Public News