ویب ڈیسک: چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سارہ احمد کا رائیونڈ میں سکول ٹیچر کی جانب سے بچوں سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس۔
تفصیلات کے مطابق چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم کو متاثرہ بچوں اور لواحقین سے رابطہ کی ہدایت کی،چیئرپرسن سارہ احمد کا کہناتھا کہ رائیونڈ میں سکول ٹیچر کی جانب سے بچوں سے زیادتی کا واقعہ افسوسناک ہے۔ سکول ٹیچر نے بچوں سے مبینہ طور پر بدفعلی کی۔
پولیس نے ایف آئی آر درج کرنے کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔زیادتی کا شکار بچوں کو قانونی معاونت فراہم کی جائے گی۔