شوکت خانم کی چندہ مہم میں عمران خان کے ساتھ رہا

شوکت خانم کی چندہ مہم میں عمران خان کے ساتھ رہا
اسلام آباد ( پبلک نیوز) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پناہ گاہ کے پروگرام سے کوئی بھوکا نہیں سوئے گا ، میں ایک عام آدمی ہوں اللہ نے مجھے بہت عزت دی ، سیاستدان اگر اپنے لوگوں کے لیے سیاست کریں ، اگر ہم اپنے لوگوں کے لیے سیاست کریں گے تو ہماری قوم ترقی کرے گی، ہمارے لوگ سب سے زیادہ چیریٹی کرنے والے لوگ ہیں ، اعتماد بحال ہونے پر ہمارے لوگ ٹیکس بھی دیں گے۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پاکستان سویٹ ہوم کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری طرف سے مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا ، شوکت خانم کی چندہ جمع کرنے کی مہم میں عمران خان کے ساتھ رہا ، بحیثیت سماجی کارکن عمران خان کے قافلے میں شامل ہوا ، قومی اسمبلی سے بڑا کوئی فورم نہیں ،ہم نے ایک خصوصی کمیٹی قائم کی ، وزیراعظم کا احساس پروگرام قابل ستائش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سٹریٹ چلڈرن کے لئے وزیر اعظم عمران خان سے بات ہوئی ہے ، سٹریٹ چلڈرن کو بہتر تعلیم و تربیت فراہم کی جائے گی ، خصوصی افراد کے بنیادی حقوق کا خیال رکھنا معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے ، خصوصی افراد کو معاشرے میں باعزت مقام دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کر رہا ہوں ۔

Watch Live Public News