شہباز گِل کی درخواست ضمانت پر سماعت منگل تک ملتوی

شہباز گِل کی درخواست ضمانت پر سماعت منگل تک ملتوی
تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران پولیس کی جانب سے مقدمے کا ریکارڈ پیش نہیں کیا جاسکا جس کی وجہ سے عدالت نے سماعت منگل تک ملتوی کر دی ہے۔ پیر کو اسلام آباد کی سیشن عدالت نے شہباز گِل کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں دائر درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران مقدمے کا ریکارڈ دو بجے پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ دو بجے سماعت شروع ہوئی تو ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری نے کہا کہ ’جیسے ہی ریکارڈ آتا ہے کیس کی سماعت کرتے ہیں۔‘ وکیل انعام اللہ نیازی نے کہا کہ ’میڈم یہ تو آپ کو پتہ ہے ریکارڈ کیوں نہیں پیش کیا جا رہا۔‘ایڈیشل سیشن جج زیبا چوہدری نے کہا کہ ریکارڈ آ جائے تو دوبارہ کیس کال کریں گے۔ جس کے بعد کیس میں پھر وفقہ کر دیا گیا۔ بعد ازاں عدالت نے شہباز گل کی درخواست ضمانت پر سماعت منگل تک ملتوی کر دی۔ جج زیبا چوہدری نے کہا کہ ’کل ساڑھے بارہ بجے فریقین ضمانت کی درخواست پر دلائل دیں گے۔ دوسری جانب شہباز گل کی اپنے خلاف درج مقدمہ خارج کرنے کی درخواست بھی کل سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی، اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق کیس کی سماعت کریں گے.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔