برطانیہ نے اومی کرون کیلئے نئی ماڈرنا ویکسین کی منظوری دیدی

برطانیہ نے اومی کرون کیلئے نئی ماڈرنا ویکسین کی منظوری دیدی
حکومت برطانیہ نے جدید ترین Moderna ویکسین کی منظوری دے دی جو Omicron ویرینٹ کے خلاف موثر ہے۔ میڈیسن اینڈ ہیلتھ کیئر پروڈکٹس ریگولیٹری ایجنسی (MHRA) نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے بالغوں کے بوسٹر ڈوز کے لیے ویکسین کی منظوری دے دی ہے۔ نئی ویکسین برطانوی ریگولیٹرز کے معیار پر پورا اترتی ہے۔ برطانیہ دوہری ویکسین کی منظوری دینے والا پہلا ملک بن گیا ہے جو اصل کووِڈ وائرس اور نئے Omicron ویرینٹ دونوں کیخلاف موثر ہے۔ اپ گریڈ شدہ ویکسین کی بوسٹر دوز کورونا وائرس کی مختلف قسموں کے خلاف بہتر تحفظ فراہم کرتی ہے۔ امریکی دوا ساز کمپنی موڈرنا نے ایک بیان میں کہا کہ وہ اگلے چند ہفتوں میں خوراکیں فراہم کر سکتی ہے۔ برطانیہ میں تمام 50 سال سے زیادہ عمر کے افراد اور زیادہ خطرے والے گروپس میں شامل افراد کو اگلے مہینے سے کسی نہ کسی قسم کی بوسٹر ڈوز کیلئے پیشکش کی جائے گی۔ ماہرین کے مطابق ابتدائی طور پر ویکسین کی تیاری کے بعد کوویڈ وائرس کافی حد تک تبدیل ہو چکا ہے، نئے وئرئینٹس کا ایک سلسلہ ابھر رہا ہے جس کی وجہ کورونا کیسز میں دوبارہ اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔