محکمہ صحت کا منکی پاکس کے حوالے سے ہائی الرٹ جاری

محکمہ صحت کا منکی پاکس کے حوالے سے ہائی الرٹ جاری
کیپشن: محکمہ صحت کا منکی پاکس کے حوالے سے ہائی الرٹ جاری

ویب ڈیسک: عالمی ادارہ صحت کی جانب سے منکی پاکس بارے ایمرجنسی نافذ کرنے کے معاملے میں نئی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ محکمہ صحت نے منکی پاکس کے حوالے سے ہائی الرٹ جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب بھر کی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز ائیر پورٹس کے انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں رہیں۔ ائیر پورٹس پر مشتبہ کیسز کو ہسپتالوں تک پہنچانے کے انتظامات کیے جائیں۔ 

محکمہ صحت کا مزید کہنا تھا کہ اپنے اپنے اضلاع میں منکی پاکس کے مشتبہ مریضوں کا ڈیٹا محکمہ صحت کو فراہم کیا جائے۔ تمام سرکاری اور پرائیوٹ ہسپتالوں کو منکی پاکس کی ایڈوائزری فراہم کی جائے۔ مشتبہ مریضوں کی مانیٹرنگ اور آئسولیشن کے انتظامات کیے جائیں گے۔  

محکمہ صحت نے مزید کہا کہ مشتبہ مریضوں کے بروقت نمونے حاصل کر کے تشخیص کے لیے لیبارٹری بھجوائے جائیں۔ اگر کہیں کوئی پازیٹو کیس رپورٹ ہو تو اس کی اپیڈامولوجی رپورٹ فراہم کی جائیں۔

Watch Live Public News