(ویب ڈیسک ) پاکستان میں انٹرنیٹ کی بندش کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ پاکستان میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر انٹرنیٹ کو سلو کر دیا گیا ، انٹرنیٹ کی بندش سے آئی ٹی سے وابستہ کاروبار بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ دنیا جدید ترین ٹیکنالوجی پر جا رہی ہے پاکستان کی آئی ٹی سیکٹر کو تباہ کیا جا رہا ، پاکستانی کمپنیاں اور نوجوان اربوں روپے کا زرمبادلہ آئی ٹی سے کما رہے ہیں ۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت انٹر نیٹ کی بندش کو کالعدم قرار دے ، عدالت حکومت کو پابند کرے کہ مستقبل میں انٹرنیٹ کو شٹ ڈاون نہ کیا جائے ۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد کل درخواست پر سماعت کریں گے۔