پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ

پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) قومی ایئر لائن ( پی آئی اے) کے ملازمین کی تنخواہوں میں چھ سال بعد 25 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا، اس کا اطلاق یکم نومبر 2021ء سے ہوگا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ پی آئی اے ملازمین پے گروپ ون اور 2 کے ٹیکنیکل سٹاف اور ایڈمن کی تنخواہوں میں پچیس فیصد جبکہ پے گروپ 3 اور 4 کے سٹاف کی تنخواہوں میں بیس فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ یہ بات ذہن میں رہے کہ پی آئی اے کا خسارہ گذشتہ 3 سال کے دوران کم تو ہوا ہے لیکن ابھی تک اس میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔ قومی ایئر لائن کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج کیلئے 31 دسمبر 2020ء کو اختتام پانے والے سال کی مالیاتی رپورٹ جاری کی گئی۔ اس کے مطابق پی آئی اے سال بھر کے نقصان اور اپنے اخراجات کم کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ آپریٹنگ اخراجات 140 ارب روپے سے کم ہو کر 93 ارب روپے رہ گئے ہیں۔ 2019ء میں خالص نقصان 53 ارب روپے رہا جو کم ہو کر 35 ارب روپے پر آگیا، جو پچھلے پانچ سالوں میں کم ترین خسارہ ہے۔

Watch Live Public News