ن لیگ نے تحریک انصاف کی اہم وکٹ اڑا دی

ن لیگ نے تحریک انصاف کی اہم وکٹ اڑا دی
تحریک انصاف کے صوبائی وزیر صمصام شاہ بخاری کے چھوٹے بھائی پیر طیب علی شاہ بخاری مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے۔ اوکاڑہ میں صوبائی وزیر صمصام بخاری کے چھوٹے بھائی پیر طیب علی شاہ بخاری نے تحریک انصاف کے وزرا ء کی کی جانب سےمبینہ طور پر دھمکیاں ملنے کے بعدمسلم ن میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔پی ٹی آئی کی حمایت چھوڑ کر مسلم لیگ ن کی حمایت کرنیوالے پیر طیب بخاری کی صمصام بخاری پر مختلف الزامات پر مبنی مریدین سے کی گئی گفتگو کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ طیب علی شاہ بخاری کے ترجمان انوار اللہ طیبی نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی غیرمشروط حمایت کا اعلان کرتے ہیں جب تک ن لیگ قرآن وسنت کے مطابق عمل کرے گی ہم ان کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم وزیروں کی دھمکیوں سے گھبرانے والے نہیں تاہم اس وقت ہم کسی کا نام نہیں بتا رہے مگر وقت آنے پر ان کے نام سامنے لے آئیں گے۔ واضح رہے کہ پیر طیب بخاری آستانہ عالیہ حضرت کرمانوالہ شریف کے سجادہ نشین ہیں. ن لیگ میں اس شمولیت کو ملکی سیاست میں خاصی اہمیت حاصل ہوگئی ہے۔ذرائع کا کہنا کہ اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ رواں ہفتے میاں شہباز شریف اور شاہد خاقان عباسی دونوں یا دونوں میں سے کوئی ایک ن لیگ کے مرکزی قائدین پر مشتمل وفد کے ہمراہ کرمانوالہ شریف (اوکاڑہ) آئے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔