پاکستان جنوبی ایشیا کا دوسرا مہنگا ترین ملک قرار

پاکستان جنوبی ایشیا کا دوسرا مہنگا ترین ملک قرار
ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان جنوبی ایشیا کا دوسرا مہنگا ترین ملک ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے سال 2022 کا آؤٹ لک جاری کر دیا،جس میں کہا گیا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پاکستان دوسرا مہنگا ترین ملک ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ کے مطابق سری لنکا میں مہنگائی کے بڑھنے کی شرح 70.6 فیصد اور پاکستان میں مہنگائی کے بڑھنےکی شرح 26.6 فیصد ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بنگلادیش میں مہنگائی کے بڑھنے کی شرح 8.9 فیصد جبکہ بھارت میں مہنگائی کے بڑھنے کی شرح 6.8 فیصد ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب سے زراعت ،لائیو اسٹاک کو بڑا نقصان پہنچا،سیلاب سے گندم کی بوئی متاثر ہو رہی ہے، سیلاب سے پاکستان میں مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے پیشگوئی کی ہے کہ پاکستانی روپے کی قدر میں مزید گراوٹ ہوسکتی ہے اور پاکستان میں توانائی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔ رپورٹ میں کہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے سیلابوں نےمعاشی ترقی کو متاثر کیا، جنوبی ایشیا میں معاشی ترقی کی شرح 6.5 کےبجائے6.3فیصدرہے گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔