اس بار بچ گئے، پٹرول مہنگا نہیں‌ہو گا

اس بار بچ گئے، پٹرول مہنگا نہیں‌ہو گا

اسلام آباد ( پبلک نیوز)عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے پاکستان کے وزیرِاعظم عمران خان نے اوگرا (آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری)کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات میں مجوزہ اضافے کی تجویز مسترد کر دی۔

واضح رہے کہ اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں14.07 روپے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13.61 روپے، کیروسین (مٹی کے تیل کی قیمت میں 10.79 روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 7.43 روپے اضافہ تجویز کیا گیا تھا۔ تاہم عوامی فلاح و بہبود کو مد نظر رکھتے ہوئے وزیرِاعظم نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی تجویز منظور نہیں کی۔

ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے ہر حد تک جائے گی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔