چولستان میں ریت کے تودے تلے دب کر 3 بچے جاں بحق

چولستان میں ریت کے تودے تلے دب کر 3 بچے جاں بحق

رحیم یار خان (پبلک نیوز) چولستانی علاقے میں ریت کے تودے تلے دب کر 3 بچے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔بچوں کے ساتھ پیش آئے افسوناک واقعے پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نوٹس لیا ہے۔ انہوں نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق بچوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے افسوسناک واقعے پر آر پی او بہاولپور سے بھی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔