پاکستان میں کورونا سے مزید 27 اموات، 2597 کیس رپورٹ

پاکستان میں کورونا سے مزید 27 اموات، 2597 کیس رپورٹ
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں۔ گذشتہ روز اس موذی مرض میں مبتلا 27 افراد انتقال کرگئے جبکہ 2597 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں گذشہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 2597 نئے کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد مریضوں کی تعداد 14 لاکھ 88 ہزار 958 ہو گئی ہے۔ کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا، جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد پانچ لاکھ ساٹھ ہزار 36 ہوگئی جبکہ پنجاب میں چار لاکھ چھیانوے ہزار 136 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔ اس کے علاوہ خیبر پختونخوامیں 2 لاکھ 11 ہزار 112، اسلام آباد میں ایک لاکھ 33 ہزار 277، بلوچستان میں 35 ہزار 111، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 246 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 42 ہزار 42 کیس سامنے آچکے ہیں۔ ملک بھر میں گذشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس مزید 27 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 828 تک پہنچ گئی۔ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے سب سے زیادہ پنجاب میں 17 اموات رپورٹ ہوئیں۔ اس کے علاوہ سندھ میں 5، خیبر پختونخوا میں 3 اور آزاد کشمیر میں 2 مریض انتقال کرگئے۔ کورونا سے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں، جہاں 13380 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ اس کے علاوہ سندھ میں 7985، خیبر پختونخوا میں 6133، اسلام آباد میں 999، بلوچستان میں 371 اور گلگت بلتستان میں 189 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 771 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔ ملک بھر کے مختلف ہسپتالوں میں کورونا سے متاثرہ 75 ہزار 405 مریض زیرعلاج ہیں، جن میں سے 1588 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح پانچ اعشاریہ چالیس فیصد رہی۔ ایک روز میں کورونا سے 3804 افراد صحتیاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 13 لاکھ 83 ہزار 725 مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 48 ہزار 37 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے2597 افراد میں کوروناوائرس کی تشخیص ہوئی۔

Watch Live Public News