پنجاب میں کورونا کے نئے 53 کیسز سامنے آئے

پنجاب میں کورونا کے نئے 53 کیسز سامنے آئے
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ پنجاب سے کورونا وائرس کے 53 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 521,684 ہو چکی ہے۔ اب تک صوبہ بھر میں 505,695 مریض علاج کے بعد مکمل صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو واپس جاچکے ہیں، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں کورونا کے باعث کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔ پنجاب میں کورونا کے باعث اموات کی کل تعداد 13,608 ہو چکی ہے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 7369 تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے، صوبہ بھر میں کورونا کے اب تک مجموعی طور پر 11,958,636 تشخیصی ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سے کورونا وائرس سے 29 جبکہ فیصل آباد سے 11 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں قصور بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یارخان سے 2 دو کیسز رپورٹ ہوئے، راولپنڈی، پاکپتن، لودھراں، گوجرانولہ اور فیصل آباد سے 1ایک کیس رپورٹ ہوا . گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کورونا کے مثبت کیسز کی مجموعی شرح 0.7 فیصد ریکارڈ کی گئی لاہور میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 2.8 فیصد، فیصل آباد سے 5.9 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے. گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بہاولپور میں مثبت کیسز کی شرح 1.4 فیصد اور راولپنڈی سے 0.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔