صوبہ پنجاب میں کورونا سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی

صوبہ پنجاب میں کورونا سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ پنجاب بھر سے کورونا کے 366 نئے کیسز سامنے آئے تاہم کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ صوبہ بھر میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 513,894 ہو چکی ہے۔ اب تک صوبہ بھر میں 497,046 مریض علاج کے بعد مکمل صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو واپس جا چکے ہیں۔ صوبہ بھر میں کورونا کے باعث اموات کی کل تعداد 13,588 ہو چکی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 9031 تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ صوبہ بھر میں کورونا کےاب تک مجموعی طور پر 11,656,782 تشخیصی ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سے کورونا وائرس سے 249، فیصل آباد سے 24، راولپنڈی سے 22، ملتان سے 17، سرگودھا سے 13، شیخوپورہ 7 جبکہ بہاولپور اور بھکر سے 6 چھ کیسز رپورٹ ہوئے اس کے علاوہ گوجرانولہ سے 5، سیالکوٹ سے 4، ڈیرہ غازی خان اور چکوال سے 2، 2 کیسز رپورٹ ہوئے۔ گجرات، خوشاب، میانوالی، مظفر گڑھ، ساہیوال، رحیم یار خان، پاکپتن، نارووال اور ننکانہ صاحب سے ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا۔ صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کورونا کے مثبت کیسز کی مجموعی شرح 4.1 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ لاہور میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 8.0 فیصد، فیصل آباد سے 5.5 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ ملتان میں 4.5 فیصد اور راولپنڈی 1.5 ریکارڈ کی گئی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔