اس تصویر میں کیا خاص بات ہے کہ فوٹوگرافر کو ایوارڈ مل گیا؟

اس تصویر میں کیا خاص بات ہے کہ فوٹوگرافر کو ایوارڈ مل گیا؟
روم: (ویب ڈیسک) اطالوی فوٹوگرافر کرسٹیانو وینڈرامین کو ایک منجمد اطالوی جھیل کی مافوق الفطرت تصویر کے لئے وائلڈ لائف فوٹوگرافر آف دی ایئر پیپلز چوائس ایوارڈ 2021ء سے نوازا گیا ہے۔ اس تصویر کو 31 ہزار 800 سے زائد لوگوں نے پسند کیا۔ جنگلی حیات سے محبت کرنے والوں نے آن لائن ووٹنگ کے ذریعے شارٹ لسٹ کی گئی 25 تصاویر میں سے کرسچن کی تصویر کو ووٹ دیا۔ اس مقابلے کے لئے میوزیم نے 95 ممالک کی پچاس ہزار تصاویر میں سے 25 کو شارٹ لسٹ کیا تھا۔ 2019 میں شمالی اٹلی میں سانتا کروس جھیل کا دورہ کرتے ہوئے، ویندرامین اس کی خوبصورتی سے اتنا متاثر ہوا کہ اسے اپنے ایک دوست کی یاد آگئی۔ یہ دوست اس خاص جگہ سے محبت کرتا تھا لیکن اب نہیں کرتا۔ ویندرمین کہتے ہیں کہ"میرا ماننا ہے کہ ایک پرامن اور صحت مند زندگی کے لئے فطرت کے ساتھ روزمرہ کے تعلق کی ضرورت ہوتی ہے۔ نیچر فوٹو گرافی اس لئے ضروری ہے کہ ہمیں اس تعلق کی یاد دلائے۔ ہمیں اسے محفوظ رکھنا چاہیے۔ ہم ہمیشہ اس کی یادوں میں کھو سکتے ہیں۔" نیچرل ہسٹری میوزیم کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ڈگلس گار کا کہنا ہے کہ " یہ تصویر ہماری زندگیوں پر قدرت کے مثبت اثرات کو ظاہر کرتی ہے۔ گذشتہ دو سالوں نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ لوگ اور بہتر ماحول ہماری زندگی میں واقعی کتنا اہم ہے۔" ان کا کہنا تھا کہ "مجھے امید ہے کہ جو لوگ وقت کی اس جمی ہوئی جھیل کو دیکھیں گے، وہ فطرت سے جڑنے کی خواہش اور اہمیت کو سمجھیں گے۔ ہم سب کو اسے بچانے کے لیے کام کرنا چاہیے۔" فائنل میں پہنچنے والی دیگر چار تصاویر کو بھی خوب پذایرائی مل رہی ہیں۔ یہ پانچ تصاویر لندن کے نیچرل ہسٹری میوزیم میں وائلڈ لائف فوٹوگرافر آف دی ایئر نمائش میں 5 جون تک نمائش کے لئے رکھی گئی تھیں۔ کینیا کے ماسائی مارا نیشنل ریزرو کا دورہ کرنے والے اشلیگ نے نر شیروں کے جوڑے کی یہ تصویر کھینچی۔ تصویر لینے سے پہلے، وہ وہیں کھڑی رہی جب تک کہ تیز بارش شروع نہ ہو جائے۔ تیز بارش کی وجہ سے دونوں شیر بمشکل نظر آرہے تھے۔ کالے ریچھ کے بچے اکثر درختوں پر چڑھ جاتے ہیں اور اپنی ماں کے کھانے کے ساتھ واپس آنے کا انتظار کرتے ہوئے وہاں محفوظ رہتے ہیں۔ الاسکا میں عنان کے گھنے جنگل میں ریچھ کے ایک چھوٹے بچے نے عقاب کی نگرانی میں جھپکی لینے کا سوچا۔ چیل اس دیودار کے درخت پر گھنٹوں بیٹھا رہا اور ریچھ کا بچہ سوتا رہا۔ جیروئن نے یہ نظارہ غیر معمولی پایا اور بغیر کسی تاخیر کے اسے کیمرے میں قید کر لیا۔ این 2020 کے اوائل میں نیو ساؤتھ ویلز اور وکٹوریہ کی ریاستوں میں جنگل کی تباہ کن آگ سے متاثر ہونے والے جانوروں کی کہانیاں جاننے کے لیے آسٹریلیا پہنچی تھیں۔ وہاں اس نے وکٹوریہ میں ملاکوٹا کے قریب ایک سرمئی کینگرو کو اپنے بچے کے ساتھ دیکھا۔ یہ کینگرو ان جانوروں میں شامل تھا جو آگ میں اپنی جان بچا سکتے تھے۔ چین کے شانزی صوبے میں لِشان نیچر ریزرو میں، کیانگ نے دیکھا کہ دو سنہری تیتر درخت کی شاخ پر مسلسل اپنی پوزیشن بدل رہے ہیں۔ اس کی حرکتیں برف میں خاموش رقص کی طرح تھیں۔ یہ پرندے اصل میں چین میں پائے جاتے ہیں۔ یہاں وہ پہاڑی علاقوں میں گھنے جنگلات کے درمیان رہتے ہیں۔ اگرچہ ان پرندوں کا رنگ چمکدار ہے لیکن فطرتاً یہ شرمیلی ہیں اور کبھی کبھار ہی اڑتے نظر آتے ہیں۔ یہ پرندے اپنا زیادہ تر وقت اندھیرے جنگلوں میں کھانے کے لیے گزارتے ہیں۔ یہ پرندے صرف شکاریوں سے بچنے یا رات کے وقت بہت اونچے درختوں پر جانے کے لیے اڑتے ہیں۔