ٹرین آنے سے چند سیکنڈ قبل بائیک پٹڑی پر پھنس گئی، پھر کیا ہوا؟ ویڈیو دیکھیں

ٹرین آنے سے چند سیکنڈ قبل بائیک پٹڑی پر پھنس گئی، پھر کیا ہوا؟ ویڈیو دیکھیں
نئی دہلی: (ویب ڈیسک) ان دنوں سوشل میڈیا پر ٹرین حادثے کی ایسی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جسے دیکھنے کے بعد آپ کے رونگٹے کھڑے ہو جائیں گے۔ تفصیل کے مطابق اکثر ہم جلدی میں کئی غلطیاں کر بیٹھتے ہیں۔ ہم میں سے اکثر لوگ ریلوے کراسنگ پر پہنچتے ہیں تو پھاٹک کھلنے کا انتظار کرنے کے بجائے فوراً نکلنے کا سوچتے ہیں۔ ریلوے کی طرف سے بہت سے انتباہات کے باوجود، ہم ریلوے کراسنگ پر پھاٹک کے نیچے جھک کر عبور کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ بعض اوقات کچھ لوگ جان لیوا واقعات کا شکار ہو جاتے ہیں۔ ایسے ہی ایک واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہوئی ہے، جس میں ریلوے کراسنگ عبور کرتے ہوئے موٹر سائیکل سوار کی ذرا سی غلطی نے اسے موت کے منہ میں پہنچا دیا۔ تاہم وہ بال بال بچ گیا، ورنہ وہ جان سے ہاتھ دھو سکتا تھا۔ وائرل ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک موٹر سائیکل سوار جلدی میں دکھائی دے رہا ہے اور وہ ٹرین کے گزرنے سے پہلے ہی ریلوے کراسنگ عبور کرنا چاہتا تھا۔
گیٹ بند ہونے کے باوجود اس شخص نے کراسنگ عبور کرنے کی کوشش کی۔ جیسے ہی وہ موٹر سائیکل پر بیٹھتے ہوئے پٹڑی کو عبور کرنے لگا تو وہ اپنی بائیک پر قابو نہ رکھ سکا ، بائیک گرنے اسے خیال آیا کہ اب اگر وہ آگے گیا تو ٹرین کی زد میں آ جائے گا۔ اس کے بعد اس نے فوراً بائیک روک دی اور وہاں سے چھلانگ لگا دی۔ چند سیکنڈوں میں ٹرین آئی اور موٹر سائیکل کو زور سے ٹکر ماری۔ خوش قسمتی سے وہ شخص بچ گیا لیکن پولیس کے ڈر سے موقع سے فوری فرار ہو گیا۔ ویڈیو پر لگے ٹائم سٹیمپ سے پتا چلتا ہے کہ یہ واقعہ 12 فروری کی شام کو پیش آیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرین راجدھانی ایکسپریس ہے اور یہ واقعہ ممبئی کا ہے۔

Watch Live Public News