ملتان: ملتان سلطانز کے فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن سے باہر ہو گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق دھانی کے دائیں ہاتھ کی انگلی میں فریکچر ہونے کی وجہ سے وہ پی ایس ایل سے باہر ہوئے ہین ، ملتان سلطانز نے ان کی جگہ نوجوان فاسٹ باؤلر محمد الیاس کو سکواڈ میں شامل کر لیا ہے ۔ محمد الیاس اس سے قبل بھی ملتان سلطانز کا حصہ رہ چکے ہیں ، وہ ٹورنامنٹ کے بقیہ میچوں میں ملتان سلطانز کا حصہ ہی ہوں گے ۔ 24 سالہ فاسٹ باؤلر نے اب تک 51 ٹی 20 میچز میں سے 58 وکٹیں حاصل کی ہیں ۔ ترجمان ملتان سلطانز کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز کے سکندر رضا کا شاٹ لگنے سے دھانی کے دائیں ہاتھ کی انگلی فریکچر ہوئی ہے ۔ خیال رہے کہ ایونٹ کے پہلے میچ میں ہی لاہور قلندرز نے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو 1 رن سے شکست دی تھی ۔